آڈیٹرجنرل آف پاکستان کا چیئرمین ایف بی آر کو ڈیٹا رسائی تنازع نمٹانے کے لیے خط

ہم انفرادی طور پر تفصیلات دینے کیلیے تیار ہیں مگر مکمل ڈیٹا تک رسائی دینا ممکن نہیں، ایف بی آر


ملک سعید اعوان August 23, 2015
ہم انفرادی طور پر تفصیلات دینے کیلیے تیار ہیں مگر مکمل ڈیٹا تک رسائی دینا ممکن نہیں، ایف بی آر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ڈیٹا تک رسائی کے معاملے پرتنازع عروج پر پہنچ گیا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے تنازع حل کرنے کیلیے چیئرمین ایف بی آر کو خط لکھ دیا، ایف بی آر ڈیٹا تک رسائی دینے کو تیار نہیں، ایف بی آر کا موقف ہے کہ انفرادی معلومات دے سکتے ہیں مگر مکمل ڈیٹا تک رسائی نہیں دے سکتے۔ ذرائع کے مطابق کہ ایف بی آر آڈٹ کو آٹومیشن سسٹم آئی آر آئی ایس تک رسائی دینے کیلیے تیار نہیں، اس کا موقف ہے کہ 2013میں ڈپٹی آڈیٹر جنرل لیاقت شاہ ہمدانی نے ایف بی آر سے اتفاق کر لیا تھاکہ کمپنی کا نام، اس کے کام کی نوعیت اور این ٹی این تک رسائی دی جائے، اس لیے آڈیٹر جنرل معاہدے پر قائم رہے، ایف بی آر کا موقف ہے کہ ہم انفرادی طور پر تفصیلات دینے کیلیے تیار ہیں مگر مکمل ڈیٹا تک رسائی دینا ممکن نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں