ہُنڈی کا کاروبار کرنے والا 52 رکنی افغان گینگ گرفتار

افغان گینک دہشت گرد تنظیموں کو رقوم بھجوانے میں بھی ملوث ہے


دانش حسین August 24, 2015
نادرا کے حکام نے اس گروہ کے ارکان کو شناختی کارڈ کے اجراء میں مدد فراہم کی فوٹو: فائل

آئی ایس آئی نے ہنڈی اور حوالے کا کاروبار کرنے والے ایک52 رکنی افغان گینگ کو پکڑا ہے جن میں سے بیشتر افراد نے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر رہے ہیں اور یہ گینگ دہشت گرد تنظیموں کو رقوم بھجوانے میں بھی ملوث ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق آئی ایس آئی کی جانب سے چیئرمین نادرا کو رپورٹ بھیجی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نادرا کے حکام نے اس گروہ کے ارکان کو شناختی کارڈ کے اجراء میں مدد فراہم کی۔ پاکستانی شناختی کارڈز کے حصول کے بعد ان افراد کو ٹریک کرنے میں مشکلات حائل ہیں۔ خفیہ ایجنسی کو اس گینگ کے بارے میں دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے دوران معلوم ہوا۔ ان ڈیلرز میں حاجی حبیب الرحمن (شناختی کارڈ نمبر 17301-9568098-3)، یاسر خان (شناختی کارڈ نمبر 17301-1381046-3)، بسم اللہ جان (17301-2385719-5)، حاجی شہزاد (17301-1866167-5) و دیگر شامل ہیں۔

انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے 16 پاکستانی اور افغان ایجنٹس کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے۔ جنھوں نے شناختی کارڈ کے حصول میں مڈل مین کا کردار ادا کیا جبکہ نادرا کے40 افسروں اور اہلکاروں کی فہرست بھی رپورٹ کے ساتھ موجود ہے۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر نادرا میں ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی بنائی گئی جس نے تصدیق کی کہ رپورٹ میں موجود افراد حقیقت میں غیرملکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔