اسرائیل نے ایران پر 3 بار حملے کا ناکام منصوبہ بنایا ایہود باراک

اسرائیلی فوج کے انکار، امریکا سے تعلقات خراب ہونے کے اندیشے نے جارحیت سے روکا


این این آئی August 24, 2015
وزیر اعظم نے ایرانی جوہری تنصیبات پر فوج کشی کا منصوبہ تیار کیا تھا، سابق اسرائیلی وزیر دفاع فوٹو:فائل

اسرائیل کے سابق وزیردفاع ایہود باراک نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور دیگر سیاسی رہنمائوں نے پچھلے 3 سال میں ایران پر حملے کا 3 بار منصوبہ بنایا مگر مسلح افواج کے مشورے اور دیرینہ اتحادی امریکا سے تعلقات خراب ہونے کے اندیشے کے تحت فیصلہ واپس لے لیا۔

ایک انٹرویو میں ایہود باراک کا کہنا تھا کہ 12-2010 کے دوران میں وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کی جوہری تنصیبات پر فوج کشی کا منصوبہ تیار کیا تھا مگر مسلح افواج کے مشورے کے بعد تینوں بار اس حملے کے پلان پر عمل درآمد روکا گیا، انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی سے متعلق 2 وزیروں سے مشورہ کیا گیا تو ان کی رائے بھی مختلف پائی جس کے بعد ایران کے خلاف فوج کشی کا ارادہ ترک کر دیا گیا۔

2012 میں امریکا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کے خاتمے کے ساتھ ہی ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کا عزم کیا گیا مگر امریکی افواج کی جنگی مشقوں کے فوری بعد ایران پر حملہ مناسب نہیں سمجھا گیا اور آخر کار ایران کے خلاف کارروائی سے اجتناب کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں