’’دھوپ کنارے‘‘ کی خالدہ ریاست کوبچھڑے 19 برس بیت گئے

خالدہ ریاست نے نہ صرف سنجیدہ کردار ادا کیے بلکہ مزاحیہ اداکاری میں بھی خود کو منوایا


Showbiz Desk August 25, 2015
کئی خوبیوں کی مالک اس اداکارہ کو کینسر کا مرض لاحق ہوا اور پھر26 اگست1996ء کو 43 برس کی عمر میں جان کی بازی ہار گئیں۔ فوٹو : فائل

ماضی کی معروف ٹی وی اداکارہ خالدہ ریاست کی 19ویں برسی کل بدھ کو منائی جائے گی۔

خالدہ ریاست یکم جنوری 1953ء کو پیدا ہوئیں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1970ء کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری میں مختلف کردار نبھا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ 1980ء کی دہائی میں بننے والے ڈرامے'' بندش'' میں اداکاری کے بے مثال جوہر دکھا کر مداحوں کے دلوں میں وہ جگہ بنائی۔

خالدہ ریاست نے نہ صرف سنجیدہ کردار ادا کیے بلکہ مزاحیہ اداکاری میں بھی خود کو منوایا، خالدہ ریاست نے اپنے زمانے کی بڑی اداکارائیں عظمیٰ گیلانی اور روحی بانو کے ساتھ کام کرکے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی بدولت اپنی علیحدہ شناخت بنائی۔ خالدہ ریاست مشہور اداکارہ عائشہ خان کی بڑی بہن تھیں، کئی خوبیوں کی مالک اس اداکارہ کو کینسر کا مرض لاحق ہوا اور پھر26 اگست1996ء کو 43 برس کی عمر میں جان کی بازی ہار گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں