سینیٹ کے اخراجات اورارکان کی تنخواہیں اب ویب سائٹ پرآویزاں ہوں گی

ویب سائٹ میں اراکین سینٹ کی نہ صرف اجلاس میں حاضری بلکہ قائمہ کمیٹی میں حاضری کوبھی آویزاں کیا جائے گا


ملک سعید اعوان August 25, 2015
سینیٹ نے اردو زبان کو مزید فروغ دینے کیلئے اہم فیصلے کئے ہیں فوٹو:فائل

سینیٹ نے شفافیت کو یقینی بنانے اور اردو زبان کو دفتری زبان بنانے کے حوالے سے جامع اصلاحات لانے کیلیے انتہائی اہم فیصلے کرلیے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق سینیٹ کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح آئندہ دو روز میں کیا جائیگا۔ نئی ویب سائٹ میں اراکین سینٹ کی نہ صرف اجلاس میں حاضری بلکہ قائمہ کمیٹی میں حاضری کوبھی آویزاں کیا جائیگا جبکہ سینیٹ کے اراکین کو ملنے والی تنخواہ ومراعات بھی ویب سائٹ پر آویزاں کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ سینیٹ سیکرٹریٹ کے اہم اخراجات کو بھی پبلک کیاجائیگا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ نے باقی وزارتوں کی طرح سینیٹ میں بھی اردو زبان کو مزید فروغ دینے کیلئے اہم فیصلے کئے ہیں جن میںقانون سازی کا اردو میں ترجمہ ، نوٹیفکیشن بھی اردو میں جاری کرنیکا فیصلہ شامل ہے جبکہ آئندہ ترجمے کیلیے ہونیوالی بھرتیوں میں قانون سے آگاہی رکھنے والے امیدواروں خصوصاً ایل ایل بی کی ڈگری رکھنے والے کو اہمیت دی جائیگی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں