25سال قبل بھارتی تشددکا نشانہ بننے والاکشمیری عمربھرکیلیے معذور

بھارتی فوج کے بہیمانہ تشدد سے قلندرخان ناصرف بینائی اورسماعت سے محروم ہوگئے بلکہ وہ چلنے کے قابل بھی نہ رہے


INP/این این آئی August 25, 2015
قلندر خان نے 1992میں اس سلسلے میں ایک ایف آئی آربھی درج کرائی گئی تھی لیکن پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے 1992میں ضلع کپواڑہ کے علاقے کلاروس کے رہائشی قلندرخان پرشدیدتشدد کرکے اسے عمربھر کے لیے جسمانی طورپر معذور کردیا ہے، ادھرمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فضائیہ کاطیارہ گر کرتباہ ہوگیا تاہم پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔

تفصیلات کے مطابق 40سالہ قلندرخان نے کہاکہ 25برس قبل بھارتی فوجیوں نے انھیں جھوٹے مقدمے میں ملوث کرکے گرفتار کرلیا اور2ہفتے تک انھیں غیرانسانی تشددکا نشانہ بنایاگیا جس سے وہ معذور ہوگئے۔ بھارتی فورسزنے بارہ مولہ اورسرینگر کیمپوں میں اس قدرتشدد کیاکہ نہ صرف ان کی بینائی بلکہ سماعت بھی چھن گئی جبکہ دونوں ٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں اوروہ چلنے کے قابل نہیں رہے۔ انھوں نے کہاکہ 1992میں اس سلسلے میں ایک ایف آئی آربھی درج کرائی گئی تھی لیکن پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں