پراندہ۔۔۔۔۔ایک حَسین روایت

پراندے کا استعمال چھوٹے بالوں کو دراز اور نمایاں کرنے کے لیے ذوق وشوق سے کیا جاتا ہے


Musa Raza August 30, 2015
پراندے کا استعمال چھوٹے بالوں کو دراز اور نمایاں کرنے کے لیے ذوق وشوق سے کیا جاتا ہے:ماڈل: نینا بتول / فوٹو : ایکسپریس

ISLAMABAD: خواتین کے بالوں کی خوب صورتی ان کے حُسن کے بنیادی لوازمات میں شامل سمجھی جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ خواتین ہمیشہ سے اپنے بالوں کو سجاتی، سنوارتی اور انہیں منفرد انداز دیتی رہی ہیں ۔ چُٹیا اور جوڑے سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ اب بالوں کے نت نئے اسٹائل اور مختلف رنگوں تک دراز ہو چکا ہے۔



تاہم فیشن کی جدت کے ساتھ روایت کا حُسن برقرار ہے۔ چناں چہ پراندہ آج بھی بالوں کی دل کشی اور شخصیت کا حُسن بڑھا رہا ہے۔ پراندہ نہ صرف شخصیت کو خوب صورتی اور انفرادیت عطا کرتا ہے، بل کہ روپ کو معصومیت بھی دیتا ہے۔

پراندے کا استعمال چھوٹے بالوں کو دراز اور نمایاں کرنے کے لیے ذوق وشوق سے کیا جاتا ہے۔ خواتین مختلف تقاریب کے علاوہ عام دنوں میں بھی اپنی زلفوں کو اس سے آراستہ کرتی ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں