اردو قومی زبان اب فیصلہ ہوجانا چاہیے

آئیے فروغِ اردو کے لیے اپنا کردار ادا کریں، یہی ہماری قومی وحدت اور اتحاد کا ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے۔


محمد نعیم September 02, 2015
ہمیں لکھنے، پڑھنے کی بات تو دور، اردو بولتے ہوئے بھی شرم و جھجک محسوس ہونے لگی ہے۔ فوٹو :فائل

بات وہیں سے شروع کریں، جہاں وہ آئینِ پاکستان کا حصہ بنی۔ 1973 کے دستورِ پاکستان کی شق نمبر 251 میں طے پایا کہ سال 1988 نفاذ اردو کا سال ہو گا۔ مگر 1988 گزرے بھی اب اتنے برس گذر گئے کہ اب دل چاہتا ہے کہ اردو کی سرکاری زبان نہ بننے کی سلور جوبلی تقریبات کا انعقاد بھی کر ہی دیا جائے۔ پھر اِن تقریبات میں آئین کی خلاف ورزی اور حکم عدولی کرنے والے ان عناصر اور لوگوں کو جو اب تک اردو کے نفاذ کے راستے میں رکاوٹ بن کر کھڑے ہیں انہیں خصوصی اعزازت سے نوازا جائے۔

یہ وہ لوگ ہیں جو ہمارے حکمران کہلاتے ہیں۔ بانیِ پاکستان نے ہر لحاظ سے واضح طور پر اردو ہی کو قومی و سرکاری زبان قرار دے کر اسے رائج کرنے کا حکم دیا تھا مگر حکمراں طبقہ بانی پاکستان کے اردو کے حوالے سے فرامین کو فراموش کرچکے ہیں۔

https://twitter.com/_nasir_1/status/639018590809681920

جب چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس جواد ایس خواجہ نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک نئے اور شاندار باب کا اضافہ کیا تو اسے تمام اہل پاکستان نے نفاذ اردو کے لیے ہوا کا ایک تازہ جھونکا قرار دیا۔ اب اردو کو ملک کی قومی زبان کے طور پر ہر سطح پر نافذ کرنے کے لئے جاری مقدمہ تیزی سے اپنی منازل طے کر رہا ہے۔ ساتھ ہی پاکستان کے عوام کی یہ خواہش بھی ہے کہ اب اردو کو اس کا صحیح مقام دیا جائے۔

یہ عین ممکن ہے کہ ایسا ہونے کے بعد ہم اس قید سے نکل آئیں جو ہمارے ذہنوں کو آج بھی جکڑے ہوئے ہے۔ مغرب کی نقالی میں ہم اس کی زبان اور تہذیب کے اس قدر دِلدادہ ہوچکے ہیں کہ اسی کو ہی ترقی و کامیاب کی معراج سمجھ کر اپنی ساری صلاحیتیں اس میں لگا رہے ہیں۔ ایسی سوچ کے بعد پھر ہمیں لکھنے، پڑھنے کی بات تو دور، اردو بولتے ہوئے بھی شرم و جھجک محسوس ہوتی ہے۔



اِس بات سے شاید ہی کوئی انکار کرسکتا ہے کہ انسان کو مختلف زبانیں نہیں سیکھنا چاہیے بلکہ زیادہ زبانیں سیکھنا تو ذہین لوگوں کی نشانی بھی سمجھا جاتا ہے مگر زبان سیکھنا اور کسی زبان سے مرعوب ہونا دو مختلف باتیں ہیں۔ ہمارا اختلاف یہی ہے کہ آپ انفرادی زندگی میں جو جی چاہیں زبان بولیں، سنیں اور لکھیں مگر سرکاری سطح پر قانون کی خلاف ورزی برداشت کرنا ہمارے لیے بہت مشکل ہے۔

آج انگریزی فوبیا کے بھوت کو اپنے سر سے اتار کر ہمیں یہ بات سمجھنا ہوگی کہ جب ساری دنیا کی اقوام قومی زبان اپنا کر آگے بڑھ سکتی ہیں، دنیا میں عزت حاصل کرسکتی ہیں، تو ہم پاکستانی ایسا کیوں نہیں کرسکتے؟ اس حوالے سے تمام رکاوٹوں کو ختم کرنا ہوگا۔ آئیے فروغِ اردو کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور دنیا کے سامنے اپنے آپ کو منوانے کی ایک اور مثال رقم کر دیں، یہی ہماری قومی وحدت اور اتحاد کا ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے۔

[poll id="638"]

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں