سیف پاکستان کے بجائے بھارتی دہشت گردوں کی فکر کریں شان

سیف کو پاکستان میں ولن ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ان کے اپنے ملک میں دہشتگرد خاطر خواہ تعداد میں موجود ہیں، شان


این این آئی September 03, 2015
سیف علی خان کی حال ہی میں ریلیز ہونی والی دہشت گردی پر مبنی فلم فینٹم پر پاکستان میں پابندی لگا دی گئی تھی۔ فوٹو : فائل

نامور فلم اسٹار شان نے سیف علی خان کے پاکستان مخالف نظریات کا کھل کر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو خطرناک نتائج کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیف علی خان پاکستان کے بجائے بھارتی دہشت گردوں کی فکر کریں۔ سیف کو پاکستان میں ولن ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ان کے اپنے ملک میں دہشت گرد خاطر خواہ تعداد میں موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کی حفاظت کے لیے کسی مارٹن لوتھر کنگ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سیف علی خان کی حال ہی میں ریلیز ہونی والی دہشت گردی پر مبنی فلم فینٹم پر پاکستان میں پابندی لگا دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں