رشید گوڈیل کی حالت میں بہتری ڈاکٹروں کی اجازت کے باوجود گھر جانے سے انکار

ڈاکٹروں نے موجودہ حالت میں پھیپھڑے میں گولی پھنسی ہونے کے باعث فوری طورپر انھیں ہوائی سفر سے منع کردیاہے


این این آئی September 04, 2015
ڈاکٹروں نے موجودہ حالت میں پھیپھڑے میں گولی پھنسی ہونے کے باعث فوری طورپر انھیں ہوائی سفر سے منع کردیاہے:فوٹو : فائل

KARACHI: ایم کیوایم کے رہنما رشید گوڈیل کوڈاکٹروں نے گھرجانے کی اجازت دیدی ہے جسے رشیدگوڈیل نے مستردکردیاہے۔

میڈیکل پینل کے مطابق رشیدگوڈیل کی حالت میں بہتری آرہی ہے جس پر18 رکنی میڈیکل پینل نے انھیں گھرجانے کی اجازت دیدی تاہم رشیدگوڈیل نے سیکیورٹی وجوہ کی بنا پرگھرجانے سے انکارکردیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے موجودہ حالت میں پھیپھڑے میں گولی پھنسی ہونے کے باعث فوری طورپر انھیں ہوائی سفر سے منع کردیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں