دنیا بھر میں پاکستانی فلموں کوسراہا جارہا ہےہمایوں سعید

ہمارے ملک کا نوجوان بہت بلاصلاحیت ہے جس نے نہ ممکن کو ممکن بنا دیا، ہمایوں سعید


Cultural Reporter September 05, 2015
عیدالاضحی پر ریلیز ہونیوالی ’’جوانی پھر نہیں آنی ‘‘ دلچسپ اورعمدہ فلم ثابت ہوگی، ہمایوں سعید ۔ فوٹو: فائل

معروف اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی فلموں کی نمائش ہورہی ہے اور انھیں پسند کیا جارہا ہے ، امریکا، برطانیہ،متحدہ امارات،بھارت میں پاکستانی فلموں کی کامیابی نے یہ بات ثابت کردی اب ہم بھی پاکستان میں اچھی اور معیاری فلمیں بنا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظاہر انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کے دوران کیا۔ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن ڈراموں کی وجہ سے ہمارے فنکاروں کوفلموں میں بھی بے حد سراہا گیا، ہمارے ملک کا نوجوان بہت بلاصلاحیت ہے جس نے نہ ممکن کو ممکن بنا دیا،آج پاکستان کی فلم انڈسٹری بہت تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہی ہے،اور آنے والے وقت میں پاکستانی فلمیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک نئی تاریخ رقم کریں گی۔

انھوں نے کہا ان کی فلم''جوانی پھر نہیں آنی ''عیدالاضحیٰ سے ملک کے علاوہ بیرون ملک بھی بیک وقت ریلیز کی جائے گی یہ فلم ایک بھرپور تفریح فلم ہے جو موضوع کے اعتبار سے دلچسپ اور عمدہ ثابت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں