خریداری بڑھنے سے روئی کی قیمتوں میں 50 تا 100 روپے اضافہ

کپاس کی فصل کوکئی علاقوں میں کیڑا لگنے کی شکایات مل رہی ہیں فصل کم ہونے کا خدشہ بتایاجارہا ہے۔


Business Desk September 07, 2015
کپاس کی فصل کوکئی علاقوں میں کیڑا لگنے کی شکایات مل رہی ہیں فصل کم ہونے کا خدشہ بتایاجارہا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے31اگست تک ملک میں کپاس کی پیداوارگزشتہ سال کی نسبت 24فیصدکم ہونے اورکراپ اسیسمٹ کمیٹی کی جانب سے کپاس کی پیداوارکے اولین تخمینہ میں 19لاکھ گانٹھوں کی کمی کرکے نیا تخمینہ ایک کروڑ 35 لاکھ 88 ہزارگانٹھیں مقرر کیے جانے کے بعد مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کی قیمتوں میں اضافے کارجحان رہا۔

ٹیکسٹائل واسپنگ ملزکی خریداری بڑھنے کے سبب روئی کی قیمت میں فی من 50تا100روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 50روپے کا اضافہ کرکے 4600روپے پربند کیا، صوبہ سندھ میں روئی کی قیمت فی من 4650 تا 4700 روپے پھٹی کی قیمت 50روپے کے اضافے کے ساتھ فی 40کلو 2300 تا 2400 روپے جبکہ صوبہ پنجاب میں روئی کی قیمت فی من 4650 تا 4700 روپے پھٹی کی قیمت 2200 تا 2325 روپے رہا۔

کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ فصل کے ابتدائی تخمینے میں کمی اورعیدالاضحی کی آمد کی وجہ سے تعطیلات کیلیے ٹیکسٹائل واسپنگ ملزکی جانب سے کپاس کی خریداری میں اضافے کے سبب قیمت میں اضافے کارجحان برقرارہے، گوکہ بین الاقوامی مارکیٹوں میں کاٹن یارن اورٹیکسٹائل مصنوعات میں مانگ اور قیمت میں مندی کا رجحان ہے، سندھ وپنجاب کے کپاس پیدا کرنے والے علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کپاس کی فصل کوکئی علاقوں میں کیڑا لگنے کی شکایات مل رہی ہیں فصل کم ہونے کا خدشہ بتایاجارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں