تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے سروے کا آغاز کردیا گیا

منصوبے کے تحت ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت کو یومیہ تین ارب پچیس کروڑ کیوبک فیٹ گیس برآمد کی جائے گی۔


این این آئی September 07, 2015
منصوبے کے تحت ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت کو یومیہ تین ارب پچیس کروڑ کیوبک فیٹ گیس برآمد کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

تاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں پیش رفت ہوئی ہے، ترکمانستان کی گیس کمپنی نی منصوبے کے لیے سروے کا آغاز کردیا۔

تاپی پائپ لائن کی تعمیررواں سال دسمبر سے شروع ہوگی۔ غیر ملکی اخبار کے مطابق ترکمانستان کی سرکاری کمپنی گیس پائپ لائن منصوبے کی قیادت کرے گی۔ دس ارب ڈالر مالیت کے اس منصوبے کے لیے کمپنی نے انجینئرنگ اور سروے ورک کا آغاز کردیاہے۔ جاپان اورکورین کمپنیز کی جانب سے بھی منصوبے میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔ پائپ لائن کی تعمیر کا آغاز رواں سال دسمبر سے ہوگا اور 2018سے تاپی رکن مملک کو گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔ منصوبے کے تحت ترکمانستان سے افغانستان، پاکستان اور بھارت کو یومیہ تین ارب پچیس کروڑ کیوبک فیٹ گیس برآمد کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں