بلوچستان میں حکومت تبدیلی کیلیے ن لیگ کا ہوم ورک شروع

معاہدہ مری کے تحت نومبرمیں اقتدار ن لیگ کے حوالے کیا جائے گا، ثناء اللہ زہری جلد اسلام آباد آئیںگے


تنویر محمود راجہ September 07, 2015
معاہدہ مری کے تحت نومبرمیں اقتدار ن لیگ کے حوالے کیا جائے گا، ثناء اللہ زہری جلد اسلام آباد آئیںگے۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان میں حکومت سازی اور انتقال اقتدارکیلیے ہوم ورک شروع کردیا۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر اورسینئر صوبائی وزیر سردار ثنا اللہ زہری رواں ہفتے اسلام آباد پہنچیں گے، اس موقع پر وہ صوبائی کابینہ میں رد وبدل سمیت اہم امور پر پارٹی کی مرکزی قیادت سے صلاح مشورہ کریں گے، معاہدہ مری کے تحت بلوچستان کی صوبائی حکومت کا اقتدار نومبرمیں (ن) لیگ کے حوالے کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار ثنا اللہ زہری صوبے کی سیاسی اور امن و امان کی صورت حال سمیت ناراض بلوچوں سے جاری مذاکراتی عمل پر بھی پارٹی قیادت کوآگاہ کریں گے، یاد رہے کہ 11 مئی2013 کے انتخابات کے بعد مسلم لیگ(ن)، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے درمیان مری میں ہونے والے معاہدے کے مطابق صوبے کی وزارت اعلیٰ کا قملدان ڈھائی سال کے لئے نیشنل پارٹی کو دیا گیا جس کے بعد اگلے ڈھائی سال کے لئے مسلم لیگ (ن) صوبے میں اپنی حکومت قائم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں