ہندوؤں کے ساتھ امتیاز برتنے کے الزام پر امیتابھ کی برہمی

جنم اشٹمی پرآدیش شری واستو کاانتقال ہوا،خاندان میں کسی کا انتقال ہو تو کیا تہوار مناتے ہیں؟


Showbiz Desk September 08, 2015
بڑوں نے آپ کو تہذیب سے دور رکھاتو یہ بدقسمتی ہے، امیتابھ کا جواب فوٹو:فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر بہت سرگرم ہیں اور وہ مختلف تقریبات، مواقع اور واقعات پر اپنے خیالات ظاہر کرتے ہیں جب کہ ان کے مداحوں کو ان کا انتظار بھی رہتا ہے۔

جنم اشٹمی کے روز جب امیتابھ کی جانب سے فیس بک پر کوئی پیغام پوسٹ نہ کیا گیا تو ان کے ایک پرستار نے ان پر ہندوؤں کے خلاف تعصب کا الزام لگایا۔ سریش مستری نے لکھا: 'آپ نے جنم اشٹمی پر مبارکباد نہیں دی، ہندو پرستاروں کی عزت بالکل نہیں ہے آپ کی نظروں میں۔

مسلمانوں کی عید پر مکمل صفحہ بھر دیتے ہیں۔ امیتابھ بچن نے اس پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سریش مستری کو فیس بک پر ہی جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جب خاندان میں کسی کا انتقال ہو جائے تو کیا آپ تہوار مناتے ہیں؟ ہمارے گھر میں ہمارے چھوٹے بھائی کی طرح مسٹر آدیش شری واستو کا کل انتقال ہو گیا۔ اس لیے جنم اشٹمی کی مبارک باد نہیں دی۔ انھوں نے مزید لکھا: اگر آپ کے آبا نے آپ کو ہندوستانی تہذیب سے آزاد یا دور رکھا ہے تو یہ آپ کی بدقسمتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں