گوشت پر پابندی’’بھارتیو تم کبھی ترقی نہیں کروگے‘‘ سونم کے ایک جملے نے بھارت میں آگ لگا دی

ہمارا ملک تیسری دنیاکے ممالک میں شامل رہنا چاہتا ہے کیونکہ یہاں کچھ تنگ نظر لوگ بھی پائے جاتے ہیں، بھارتی اداکارہ


Showbiz Desk September 10, 2015
سوناکشی بھی پابندی کے خلاف سوشل میڈیا پر میدان میں آگئیں،یہ ایک آزاد ملک ہے جہاں گوشت پر پابندی مضحکہ خیز ہے فوٹو: فائل

بھارتی اداکارہ سونم کپور جو نہ اپنے فیشن اوربالی ووڈ فلموں میں اداکاری کی وجہ سے ہی شہرت نہیں رکھتیں بلکہ ہر موقع پراپنے دبنگ موقف اور ردعمل کی وجہ سے بھی کافی جانی جاتی ہیں ۔

گزشتہ روز جب بھارت سرکار نے فحش فلموں کی ویب سائٹس کو بند کر نا شروع کیا تھا تب بھی سونم کپور کھل کر حکومت پر برسی تھیں اور اب بھارتی ریاست مہاراشٹر میں گائے کا گوشت رکھنے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کے فیصلے پر بھی اداکارہ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سونم کپور نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مہاراشٹر حکومت کے اس فیصلے پر کہا کہ ''ہمارا ملک تیسری دنیا کے ممالک میں شامل رہنا چاہتا ہے کیونکہ یہاں کچھ تنگ نظر لوگ بھی پائے جاتے ہیں۔'' اداکارہ نے مہاراشٹر حکومت کی اس تنگ نظری کو ''خواتین سے بیزاری'' سے تعبیر کیا۔ٹوئیٹر پر اگرچہ کچھ صارفین نے اداکارہ کے اس خیال سے اتفاق نہیں کیاکہ گوشت پر پابندی اور خواتین بیزاری قدرمشترک ہیں۔

سونم کپور نے اپنے موقف کا دفاع کیا اور کہا کہ ''میں نے پہلے جو کچھ کہا وہ بھارت کی عمومی ذہنیت کا ایک جائزہ تھا ، میں نے اپنی پہلی ٹوئیٹ میں صرف گوشت پر لگنے والی پابندی پر بات نہیں کی۔

دوسری طرف سونم کپور کے بعد سوناکشی سنہا بھی بھارت میں گائے کے ذبح اور اس کے گوشت کی فروخت پر پابندی کے خلاف سوشل میڈیا پر آگئی ہیں اور ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ ایک آزاد ملک ہے جہاں گوشت پر پابندی مضحکہ خیز ہے ہم گوشت کے بجائے جہالت اور غفلت پر پابندی کیوں نہیں لگاتے اور اسام میں سیلاب زدہ لوگوں کے لیے کیا کیاگیاہے؟۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں