بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 67 واں یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم وفات کی نسبت سے شہریوں کی ایک بڑی تعدادبھی مزارقائد پرحاضری دے گی اورفاتحہ خوانی کرے گی


Online/staff Reporter September 11, 2015
قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم وفات کی نسبت سے شہریوں کی ایک بڑی تعدادبھی مزارقائد پرحاضری دے گی اورفاتحہ خوانی کرے گی:فوٹو: فائل

NEW DELHI: بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کا 67 واں یوم وفات ملک بھرمیں عقیدت و احترام سے منایاجا رہا ہے۔

بانی پاکستان کے یوم وفات پرکراچی سمیت ملک بھرمیں تقریبات کااہتمام کیاجائے گا۔ قائداعظم کی روح کو ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ قائداعظم کے یوم وفات پر گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اورصوبائی کابینہ کے ارکان بانی پاکستان کے مزارپر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی بھی کی۔ قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم وفات کی نسبت سے شہریوں کی ایک بڑی تعدادبھی مزارقائد پرحاضری دے گی اورفاتحہ خوانی کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں