کیمیکلز اوردواؤں کی برآمدات میں 457فیصد کمی ریکارڈ

پلاسٹک میٹریل کی 2014 میں برآمدات 14130میٹرک ٹن کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ جولائی 2015 میں کم ہو کر 9302میٹرک ٹن رہ گئی


Online September 13, 2015
پلاسٹک میٹریل کی 2014 میں برآمدات 14130میٹرک ٹن کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ جولائی 2015 میں کم ہو کر 9302میٹرک ٹن رہ گئی فوٹو: فائل

SUKKUR: کیمیکلز اور ادویات کی برآمدات میں گزشتہ ایک سال کے دوران 45.7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کارپٹ سپورٹس لیدر و دیگر مصنوعات کی برآمدات میں جولائی 2014 سے جولائی 2015 تک 27.9میٹرک ٹن کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیل کے مطابق جولائی 2015 میں دوا سازی کی برآمدات 1.214 میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئیں جو کہ جولائی 2014 میں 1.719میٹرک ٹن تھیں، اس طرح ایک سال کے عرصے میں 29.4فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح پلاسٹک میٹریل کی 2014 میں برآمدات 14130میٹرک ٹن کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ جولائی 2015 میں کم ہو کر 9302میٹرک ٹن رہ گئی۔ اسی طرح دیگر کیمیکلز کی برآمدات میں 71.3میٹرک ٹن کمی ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں