لوگ جلد بھارتی فلموں کو مسترد کردینگےسنگیتا

آنے والے دنوں میں پاکستانی فلم بینوں کو بہت اچھی اور عمدہ کہانیوں پر مبنی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی،سنگیتا


Cultural Reporter September 15, 2015
آنے والے دنوں میں پاکستانی فلم بینوں کو بہت اچھی اور عمدہ کہانیوں پر مبنی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی،سنگیتا فوٹو : فائل

بھارتی فلموں نے ہمیں جو نقصان پہنچایا ہے،اس کے نتائج تو ہمارے سامنے ہیں لیکن جس طرح پاکستانی عوام نے بھارتی ٹی وی ڈراموں کو مسترد کردیا تھا اسی طرح پاکستانی قوم جلد بھارتی فلموں کو بھی مسترد کردیں گے۔

پاکستانی فلم بینوں نے جس طرح پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ان کا خیر مقدم کیا ہے اس سے پاکستان میں فلمیں بنانے والوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور اب پاکستانی سنیماؤں پر صرف پاکستانی فلمیں راج کریں گی۔یہ بات اداکارہ ہدایت کارہ سنگیتا نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا فلم انڈسٹری کی بحالی کا بہت اچھا آغاز ہوا جو تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے،آنے والے دنوں میں پاکستانی فلم بینوں کو بہت اچھی اور عمدہ کہانیوں پر مبنی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی۔

ہمیں اب بھارتی فلموں کا کوئی خوف نہیں خوف تو پہلے بھی نہیں تھا لیکن پاکستان میں فلمیں نہ بننے کی وجہ سے پریشانی ضرور تھی، پاکستان میں فلموں پر سرمایہ کاری کرنے والے بہت خوش ہیں کیونکہ اب ان کی فلموں پر لگا ہوا سرمایہ نہ صرف واپس آرہا ہے بکلہ فلموں سے انھیں منافع بھی مل رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں