’’سوال 7 سوکروڑ ڈالرکا‘‘میں منفرد کردار ہےغلام محی الدین

بیٹے علی محی الدین کے ساتھ اس کی پہلی فلم میں اسکرین شیئر کرنے پر بہت خوش ہوں، غلام محی الدین


Cultural Reporter September 19, 2015
بیٹے علی محی الدین کے ساتھ اس کی پہلی فلم میں اسکرین شیئر کرنے پر بہت خوش ہوں، غلام محی الدین۔ فوٹو : فائل

سنیئر اداکار غلام محی الدین کا کہنا ہے کہ ''سوال سات سو کروڑ ڈالر کا'' میں منفرد اور چیلجنگ کردار کر رہا ہوں ، میرا یہ نیا انداز دیکھنے والوں کو پسند آئے گا ۔

ان خیالات کا اظہار سنیئر اداکار غلام محی الدین نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جمشید جان محمد ہدایتکار پروڈیوسر جان محمد کے صاحبزادے ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری کو بہت سے یادگار فلمیں دی ہیں ۔

جمشید جان محمد بھی اپنے باپ کی طرح باصلاحیت ڈائریکٹر ہے جس نے موجودہ دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی معیار کی فلم بنائی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میرا بیٹا علی محی الدین اس سے اپنا فلمی کیرئیر شروع کر رہا ہے، جن کا انتخاب ہدایتکار جمشید جان محمد نے خود کیا۔مجھے خوشی ہے کہ بیٹے کی Debutفلم میں اس کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں