میڈیا کو آزادی دے کر نقصان اٹھایا پرویز مشرف


Online September 21, 2015
فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میڈیا کو آزادی دے کر نقصان اٹھایا۔ ناراض دوستوں کو پرکشش عہدوں کی پیشکش کی، جنرل مظفر عثمانی اور جنرل محمود وائس چیف آف اسٹاف بننا چاہتے تھے۔

ایک انٹرویو کے دوران سابق صدر نے کہا کہ وہ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ اس ملک میں بدعنوانی کی تاریخ کافی لمبی ہے، میں نے ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کو ہی ترجیح دی ۔

آصف زرداری کی جانب سے فوج کیخلاف بیان پر سابق صدرنے کہا کہ یہ غیر متوازن ذہنی رویہ ہے۔کالا باغ ڈیم ملک کے لئے بہت اہم ہے مگر اس کے مخالفین آج بھی بغیر کسی وجہ اور مضبوط دلائل کے مخالفت کر رہے ہیں۔نواز شریف، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری بھی کالا باغ ڈیم پر لوگوں کے خدشات دور کرنے میں ناکام رہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں