دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالر کا نقصان ہورہا ہے سیکریٹری خزانہ

دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں 3 سال کے دوران 1.9 ارب ڈالر سے زائد کے اخراجات ہوئے،ڈاکٹر وقار مسعود


Reuters September 21, 2015
دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں 3 سال کے دوران 1.9 ارب ڈالر سے زائد کے اخراجات ہوئے،ڈاکٹر وقار مسعود، فوٹو:فائل

سیکریٹری خزانہ کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں 3 سال کے دوران 1.9 ارب ڈالر سے زائد کے اخراجات ہوئے جب کہ اس لڑائی میں پاکستان کو سالانہ اربو ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سیکریٹری خزانہ وقار مسعود خان نے لندن میں سرمایہ کاروں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 15 سال میں پاکستانی عوام کو معاشی طور پر بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو سالانہ 5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری سے محروم ہونا پڑ رہا ہے جب کہ اس وقت طالبان کے خلاف جاری آپریشن میں 3 سال کے دوران 1.9 ارب ڈالر سے زائد کے اخراجات ہوچکے ہیں۔

سیکریٹری خزانہ نے کہاکہ ماضی میں بیرونی سرمایہ کاری 5 سے 7 ارب ڈالر تک ہوتی تھی لیکن اس وقت سے یہ کم ہو کر صرف 2 ارب ڈالر تک رہ گئی ہے جس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نقصان میں اور بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں