سخت حفاظتی انتظامات5 ہزاراہلکاروں کی تعیناتی

اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل تمام افراد کی میٹل ڈٹیکٹر کی مدد سے تلاشی بھی لی گئی۔


Numainda Khususi October 21, 2012
اسٹیڈیم میں داخلے سے قبل تمام افراد کی میٹل ڈٹیکٹر کی مدد سے تلاشی بھی لی گئی۔ فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل ورلڈالیون اور پاکستان آل اسٹارز کے درمیان میچ کے موقع پر کراچی میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔

میچ کے بااحسن انعقاد کیلیے 5 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا، ان میں سادہ لباس پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی شامل تھے، مقابلہ شروع ہونے سے24 گھنٹے قبل پورے اسٹیڈیم کی تلاشی لی گئی تاکہ میچ کو نشانہ بنانے کیلیے اگر کسی نے دھماکہ خیز مواد چھپایا ہے تو اسے ڈھونڈ لیا جائے، شام 7 بجے دھماکہ خیز مواد تلاش کرنے والے آلات اور تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے ایک بار پھر اسٹیڈیم کو جانچا گیا۔ داخلے سے قبل تمام افراد کی میٹل ڈٹیکٹر کی مدد سے تلاشی بھی لے گئی، اس وجہ سے شائقین کو انتظار کی کوفت سے گذرنا پڑا۔

میچ سے قبل ایک موقع پر عوام کا جم غفیر دیکھ کر اسٹیڈیم کے دروازے بند کر دیے گئے، ٹکٹ ہولڈرز نے اس پر احتجاج کیا تو انھیں جانے کی اجازت ملی۔ تقریباً ایک درجن پولیس کی گاڑیوں کے حصار میں دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچیں،پلیئرزکی ہوٹل سے آمد اور واپسی کے وقت کچھ دیر کیلیے راستے عام شہریوں کیلیے بند رہے۔ ٹریفک پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم جانے والے راستوں کو شام 4 سے میچ ختم ہونے تک3 مقامات سے بند کر دیا تھا، میچ کیلیے شائقین کا جوش وخروش دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا، ہزاروں افراد نے قطاروں میں لگ کر ٹکٹیں خریدیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں