ٹی بی کے مریضوں میں سالانہ 4 لاکھ20 ہزارکااضافہ

6کروڑپاکستانی مرض میں مبتلا،اکثریت خواتین کی ہے،بچے بھی شدید متاثر


Jahangir Minhas September 23, 2015
مفت علاج کے حکومتی دعوؤں کے باوجودصورت حال انتہائی تشویشناک ہے فوٹو؛ فائل

وزارت صحت کی جانب سے ورٹیکل پروگرامزکی کامیابی کے دعوؤں کے باوجود پاکستان میں تپ دق یعنی( ٹی بی) کے مریضوں کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق پاکستان میں اس وقت ٹی بی کے مریضوں کی تعدادمیں سالانہ 4 لاکھ 20ہزار افراد کا اضافہ ہو رہا ہے جن میں اکثریت خواتین کی ہے۔ وزارت صحت کے دعوؤں اور خصوصاً ٹی بی کنٹرول پروگرام کے مطابق ملک میں ٹی بی کے مریضوں کے فری علاج اور ادویات کی فراہمی کا رونا رویا جارہا ہے لیکن یہ مرض خطے میں دن بدن تیزی کیساتھ صحت مند لوگوں اوربچوں کولیپٹ میں لے رہا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق پاکستان میں ٹی بی کا مرض بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی بڑی وجوہات غربت، گنجان آبادی، آلودگی اور ڈپریشن ہیں۔ دنیا میں اس وقت 2ارب کے قریب افراد ٹی بی جراثیم سے متاثرہیں جن کو پھیپھڑوں، ہڈیوں، انتڑیوں، مہرے اور دماغ کی ٹی بی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔