مارچ2016 میں چھٹی مردم شماری کیلیے14ارب روپے مختص فوج سے باضابطہ مدد طلب

مردم شماری کا پورا مرحلہ19 دنوں میں مکمل کیا جائیگا


قاسم نواز عباسی September 23, 2015
ڈیٹاجمع کرنے کیلیے4کروڑ25لاکھ فارمزپرنٹ ہوگئے،71لاکھ کی پرنٹنگ باقی،مردم شماری 19 روز میں مکمل ہوگی،شماریات بیورو فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے2016 میں ہونے والی چھٹی مردم شماری کیلیے مجموعی طور پر14ارب روپے مختص کر دیے ہیں۔ مردم شماری کیلیے تقریباً ڈھائی لاکھ عملہ درکار ہوگاجو کہ سرکاری اساتذہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پٹواریوں پر مشتمل ہو گا۔

اس ضمن میں شماریات بیورو نے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کو تعاون کیلیے آگاہ کر دیا ہے جبکہ دیگر صوبوں سمیت گلگت بلتستان،فاٹا اور آزاد کشمیر کی حکومت کو آٓئندہ ماہ باضابطہ طور پر خطوط جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق شماریات بیورو نے مردم شماری کی تیاریوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے اب تک4 کروڑ 25 لاکھ آئی سی آر فارمز پرنٹ کروالیے ہیں جن کے ذریعے ڈیٹا جمع کیا جائیگا جبکہ مزید71 لاکھ فارمز پرنٹ کرنا باقی ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ فارمز ڈونر ایجنسی یو این ایس ای اے سے چھپوائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مردم شماری کے دوران سیکیورٹی اورڈیٹا کی ترسیل کیلیے آرمی سے مدد طلب کی ہے۔ اس ضمن میں سیکریٹری دفاع سے باضابطہ درخواست کر دی گئی جبکہ وزارت داخلہ سے بھی ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی کیلیے مدد مانگ لی گئی ہے۔

مردم شماری کا پورا مرحلہ19 دنوں میں مکمل کیا جائیگا۔اس حوالے سے ڈائرایکٹرجنرل ایڈمن شماریات بیورو محمد بشیر جنجوعہ نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مردم شماری کیلیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں