نوازشریف زرداری فضل الرحمن بیرون ملک عمران بلاول پاکستان میں عید منائینگے

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کراچی میں جبکہ امیرجماعت اسلامی سراج ا لحق منصورہ میں عید منائیں گے


ملک سعید اعوان September 24, 2015
بلاول بھٹو زرداری نے وطن واپس آنے کی تیاری شروع کر دی ہے اور ان کے عید پاکستان میں منانے کا امکان ہے :فوٹو : فائل

وزیراعظم نوازشریف، پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ملک سے باہر عید کریں گے ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق ملک میں ہی عید کریں گے ۔

وزیراعظم نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلیے امریکا کے دورے پر ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری دبئی میں ہیں اور ان کا عید پر واپس آنیکا کوئی امکان نہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وطن واپس آنے کی تیاری شروع کر دی ہے اور ان کے عید پاکستان میں منانے کا امکان ہے ۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پاکستان میں ہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن اور قائم مقام اسپیکر مر تضیٰ جاوید عباسی سعودی عرب ہیں۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کراچی میں جبکہ امیرجماعت اسلامی سراج ا لحق منصورہ میں عید منائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں