کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ملا جلا رجحان

پیر تابدھ محدود کاروباری ہفتے میں کے ایس ای 100انڈیکس 61پوائنٹس بڑھ کر32822پر آگیا


Online September 25, 2015
پیر تابدھ محدود کاروباری ہفتے میں کے ایس ای 100انڈیکس 61پوائنٹس بڑھ کر32822پر آگیا۔ فوٹو: آن لائن/فائل

عید الاضحی کی تعطیلات کے باعث تین روز تک محدود رہنے والے ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد ملا جلا رحجان دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس1بالائی حد کے اضافے سے 32800 پوائنٹس کی سطح پر بحال ہوگیاتاہم کاروباری اتار چڑھاؤ کے سبب رونما ہونے والی مندی سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے10ارب سے زائد روپے ڈوب گئے۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں پیر تابدھ کے دوران نیب کی تحقیقات کی خبریں گردش کرتی رہیں۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی تیل کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا رہنے اور بین الاقوامی منڈی میں مندی کے اثرات پر کراچی اسٹاک مارکیٹ اتاچڑھاؤ کی زد میں رہی۔ اسی دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا عمل بھی دیکھا گیا۔

مقامی بروکریج ہاؤسز اور انسٹی ٹیوشنزکی جانب سے منافع کی خاطر کم زائد قیمت حصص کی فروخت نے مارکیٹ کا دباؤ میں رکھا گزشتہ پیر تابدھ دوران ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع پر33161.61پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا جبکہ زیر تبصرہ مدت کے دوران ایک موقع پرانڈیکس 32474.16 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیر تابدھ کے3روز تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران سے کے ایس ای 100انڈیکس میں61.89پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس 32760.95پوائنٹس سے بڑھ کر32822.84پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30انڈیکس44.12پوائنٹس کی کمی سے19661.50پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 22981.40پوائنٹس سے گھٹ کر 22975.25پوائنٹس پر آگیا۔ کاروباری اتار چڑھاؤ سے بازار حصص کی سرگرمیاں ماند پڑھنے سے سرمائے کے حجم میں 10 ارب 8 کروڑ 65 لاکھ 47 ہزار 488 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 70کھرب 38 ارب 62 کروڑ 51 لاکھ 90 ہزار 178روپے سے گھٹ کر 70کھرب 28ارب 53 کروڑ 86لاکھ 42ہزار 690روپے ہو گیا۔گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ 13کروڑ 70 لاکھ60ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو6ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین 10 کروڑ 54لاکھ14ہزار حصص رہا اور اس دن ٹریڈنگ ویلیو 4ارب روپے تک محدود دیکھا گئی۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر1034کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے513کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 447میں کمی اور74کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں