عید پر پاکستانی فلموں نے بالی ووڈ فلم کو پچھاڑ کر رکھ دیا

شائقین کا رش دیکھ کر بعض سینماؤں میں بھارتی فلم کے شوز پاکستانی فلموں کودے دیے گئے


Cultural Reporter September 28, 2015
رواں عید پر تین اردو، دو پنجابی ،چھ پشتو، دو انگریزی اور ایک بھارتی فلم نمائش کے لیے پیش کی گئی ۔ فوٹو: فائل

عیدالاضحی پرپاکستانی جدید ٹیکنالوجی کے مطابق بننے والی فلموں نے بالی وڈ فلم کوپچھاڑ کر رکھ دیا.

رواں عید پر تین اردو، دو پنجابی ،چھ پشتو، دو انگریزی اور ایک بھارتی فلم نمائش کے لیے پیش کی گئی جن میں ہمایوں سعید کی فلم ''جوانی پھر نہیں آنی '' ،ہدایتکار کامران اکبرکی فلم ''ہلہ گلہ ''،ہدایتکارسید نورکی فلم ''صنم ''،پنجابی فلموں میں ہدایتکار رشید ملک کی فلم ''سوھنا گجر'' ،ہدایتکارقمرالطاف کی فلم ''عشق دے قیدی '' شامل ہیں ۔پشتو فلموں میں ہدایتکار ارشد خان کی ''ملنگ پہ دعارنگ'' ہدایتکار عابد نسیم کی ''زوئے دا شرابی ''،ہدایتکار حاجی نادر کی ''بدنام'' ہدایتکار شاہد عثمان کی ''تیزاب ''،''اقرار'' اور ہدایتکارسلمان عمر زئی کی فلم ''جانان '' ریلیز ہوئیں۔

انگریزی فلموں میں ''ایوریسٹ'' اور ''ڈائنوسار آئی لینڈ'' نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔ بالی وڈ فلم ''کس کس سے پیار کروں'' ریلیزکی گئی جس کے ہدایتکار عباس مستانہ ہیں جس میں کپل شرمانے مرکز ی کردار ادا کیا ہے۔ شائقین کا رش دیکھتے ہوئے بعض سینما گھروں میں بھارتی فلم کے شوز پاکستانی ڈیجیٹل فلموں کو دے دیے گئے۔ پشتوزبان بننے والی تمام فلمیں شائقین کی توجہ کامرکزبنی رہیں جن میں پہلے نمبر پر ''اقرار'' اور ''بدنام'' رہیں۔''ملنگ پہ دعارنگ ''، ''زوئے دا شرابی ''اور ''تیزاب ''کوبھی بہت پسند کیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں