آپریشن سے متاثرہ ایک لاکھ خاندان گھروں کو واپس چلے گئے

فاٹاکے4لاکھ رجسٹرڈمتاثرین کو2016تک مرحلہ وار واپس بھجوایاجائے گا


Syed Naveed Jamal October 03, 2015
متاثرین کی بحالی کے لیے 80ارب مختص،اب تک 29 ارب جاری ہوئے،ذرائع فوٹو: فائل

خیبر ایجنسی، شمالی اور جنوبی وزیر ستان کے ایک لاکھ 477 سے زائد آئی ڈی پی خاندان اپنے گھروںکو واپس چلے گئے ہیں جبکہ اب تک وفاقی حکومت نے متاثرین کی واپسی ،قبائلی علاقہ جات کی بحالی کے لیے مختص کردہ اسی ارب کروڑ روپے کے فنڈز میں سے انتیس ارب روپے جاری کیے ہیں۔

رجسٹرڈ متاثرین قبائلی علاقہ جات کی کل تعداد چار لاکھ سے زائد ہے جنھیں4 مختلف مراحل میںدسمبر2016 تک واپس بھجوایا جائے گا ۔وزارت سیفران کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ تیس ستمبر2015 خیبرایجنسی باڑہ کے کل 80 ہزار785خاندانوں میں64 ہزار 795 رجسٹرڈ جبکہ 15ہزار 990خاندان غیر رجسٹرڈ واپس چلے گئے ہیں ان میں سے61ہزار 302خاندانوں کومالی امداد کی فراہمی کیلیے اے ٹی ایم کارڈ جاری کئے گئے۔

جنوبی وزیرستان میں 30 ستمبر تک 12ہزار 648خاندان واپس اپنے گھروںکو روانہ ہوئے جن میں 8 ہزار 642خاندان رجسٹرڈ اور 4 ہزار چھ خاندان غیر رجسٹرڈ شامل ہیں ۔شمالی وزیرستان کے اب تک کل7 ہزار 44خاندان واپس چلے گئے ہیں جن میں5ہزار785خاندان رجسٹرڈ اور1259خاندان غیر رجسٹرڈ ہیں ۔ذرائع کے مطابق متاثرین کے مکمل تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو 4 لاکھ روپے اورجزوی نقصان والے مکانات کے مالکان کوایک لاکھ 60ہزار روپے فی مکان ادا کئے جائیں گے ۔وزارت سیفران کے ذرائع کے مطابق متاثرین کی بحالی کیلئے کوئی نیا ٹیکس لاگوکرنے کی تجویزنہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں