نندی پور پراجیکٹ جسٹس ریٹائرڈ رمدے کی سربراہی میں نیا کمیشن بنانے کا فیصلہ

جسٹس رمدے نے دستیابی ظاہر کی تو اس کے بعد باضابطہ طور پر اسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا


جسٹس رمدے نے دستیابی ظاہر کی تو اس کے بعد باضابطہ طور پر اسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

نندی پور پاور پلانٹ کی بندش سے متعلق ذمے داروں کے تعین کیلیے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس(رٹائرڈ)خلیل الرحمان رمدے کی سربراہی میں نیا تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزارت پانی و بجلی کی طرف سے پہلے جسٹس (رٹائرڈ) رمدے سے ان کی رضامندی لی جائے گی اور اگر انھوں نے کمیشن کی سربراہی کے لیے دستیابی ظاہر کی تو اس کے بعد باضابطہ طور پر اسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے حکومت نے جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد کو کمیشن کا سربراہ بنایا تھا تاہم انہوں نے طبی مسائل کے باعث کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں