سانحہ منیٰ میں لاپتہ ہونے والے مزید 2 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق

پاکستانی شہداکی تعداد60ہوگئی،90 تاحال لاپتہ، تحقیقات سامنے لائیں گے،سعودی سفیر


Agencies/Numainda Express October 04, 2015
104میتیں تہران منتقل،ضرورت پڑنے پرایران طاقت کی زبان استعمال کریگا،صدرحسن روحانی ۔ فوٹو : اے ایف پی

سانحہ منیٰ میں لاپتہ ہونیوالے مزید2 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد سانحے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اٹک کے نوجوان ایاز کاجسد خاکی اہلخانہ نے تلاش کرلیا، ایاز اپنی والدہ کے ہمراہ حج پر گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کی والدہ تاحال لاپتہ ہیں، ادھر سعودی حکومت نے بنوں کے علاقہ طغل خیل کے لاپتہ رہائشی حاجی گل محمد کی شہادت کی تصدیق بھی کر دی جن کی تدفین وہیں کردی گئی۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق نے سانحہ منیٰ میں 60 پاکستانی حجاج کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90 پاکستانی حجاج ابھی بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر عبداللہ الزہرانی نے چیئرمین سینیٹ رضاربانی سے ملاقات میں کہا ہے کہ خادم الحرمین نے سانحہ منیٰ کی تحقیقات کاحکم دیدیا ہے، ساری تحقیقات سامنے لائی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں