راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی کیلیے اہمیت کا حامل ہے آئی ایم ایف

منصوبے سے فائدہ اٹھانے کیلیے پاکستان کو فنڈ کی فراہمی اور مانیٹرنگ ضروری ہے، آئی ایم ایف ہیڈ مشن


این این آئی October 04, 2015
منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کو فنڈز کی فراہمی اور مانیٹرنگ کی بھی ضرورت ہے، ہیرلڈ فنگر۔ فوٹو: فائل

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاک چین راہداری منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

ایک انٹرویو میں آئی ایم ایف کے ہیڈ آف مشن برائے پاکستان ہیرلڈ فنگر نے بتایا کہ اصلاحات اور کاروبار دوست ماحول کے ذریعے پاکستان اپنی مسابقت بہتر کر سکتا ہے۔انھوںنے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں شامل انفرا وسٹرکچر پروجیکٹس کو ترجیح دی جائے اور رقم کی فراہمی کو بہتر طریقے سے مانیٹر کیا جائے گا۔ منصوبے سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستان کو فنڈز کی فراہمی اور مانیٹرنگ کی بھی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے ترجیحات کا تعین ، جانچ پڑتال ، لاگت کا صحیح اندازہ لگانا اور بہتر مالیاتی نظام کی ضرورت ہے اس کے علاوہ حکومت پاک چین منصوبے کیلیے فنڈنگ مجموعی بجٹ کے اندر رہ کے کی جائے اور راہداری سے منسلک پاور پروجیکٹس کے معاہدے اس طرح ہوں کے جس سے بجٹ اہداف متاثر نہ ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں