دہلی کے شاہی امام کے صاحبزادے کا ہندو لڑکی سے شادی کا فیصلہ

شاہی امام لڑکی کی طرف سے اسلام کی پیروی کرنے پر اتفاق ہونے کے بعد راضی ہوگئے ہیں۔


Online October 04, 2015
شاہی امام لڑکی کی طرف سے اسلام کی پیروی کرنے پر اتفاق ہونے کے بعد راضی ہوگئے ہیں۔ فوٹو : فائل

WARSAW: دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام کے صاحبزادے شعبان بخاری کی شادی غازی آباد کی ہندو لڑکی سے کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے شاہی امام شادی کے خلاف تھے لیکن لڑکی کی طرف سے اسلام کی پیروی کرنے پر اتفاق ہونے کے بعد راضی ہوگئے ہیں۔ لڑکی کا نام سامنے نہیں آسکا تاہم شادی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جو 13 نومبر کو طے پائی ہے اور دعوت ولیمہ 15 نومبر کو ہوگی۔ اس ضمن میں ماہی پالپور میں ایک فارم ہاؤس بک ہو چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں