تیزگامقراقرمکراچی ایکسپریس اپ گریڈکرنے کافیصلہ

ٹرینیں اب ماضی کی نسبت بروقت روانہ اورمنزل پرپہنچ رہی ہیں،وزیرریلوے سعدرفیق


Syed Naveed Jamal October 06, 2015
ٹرینیںاب ماضی کی نسبت بروقت روانہ اورمنزل پرپہنچ رہی ہیں،وزیرریلوے سعدرفیق فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے نے گرین لائن ایکسپریس کے کامیاب تجربے کے بعد قراقرم ایکسپریس،کراچی ایکسپریس اورتیزگام ایکسپریس کو بھی مسافروں کے لیے اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ قراقرم ایکسپریس کو اپ گریڈ کرکے آئندہ ماہ نومبر میں اس کا افتتاح کیا جائیگا،کراچی ایکسپریس کو آئندہ سال جنوری اور تیزگام کو اپریل2016 تک اپ گریڈ کر دیا جائیگا ۔

ذرائع کے مطابق قراقرم ایکسپریس کے ریکس کی تیاری کا کام شروع کردیا گیاہے، ٹرین کی ویگنوں میں نئی سیٹیں لگائی جا رہی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق قراقرم ایکسپریس لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی کیلیے روانہ ہوگی جس میں مسافروں کیلیے اکانومی اور بزنس کلاسیں ہوں گے۔ ٹرین میں مسافروں کو فلٹر پانی کی فراہمی کیلئے واٹر ڈسپنسر ،وائی فائی کی سہولت،صفائی کا بندوبست بھی کیاجائیگا۔ باتھ رومز میں مسلم شاور،مائع صابن کا اہتمام ،ٹرین کی ہر ویگن اور کیبن میں الیکٹرانکس اذان اور پبلک ایڈریس کا سسٹم ہو گا۔

روشنی کا بہترین انتظام اکانومی کلاس میں کیبن پر پردوں کا اہتمام اور خواتین و بچوں کیلیے علیحدہ سے مخصوص نشستوں کا بندوسبت ہوگا ۔ بزنس کلاس میں ایل ای ڈی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرینوںکی آمدو رفت کو بروقت بنانے کیلیے اقدامات کیے گئے ہیں ۔ ماضی کی نسبت ٹرینیں اب وقت پر روانہ اور منزل مقصود پر پہنچ رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں