افغانیوں کا بغیر پاس پاکستان میں داخلہ ممنوع قرار

تجارت کے لیے ایک ہزار راہداری پاسز بھی جاری، تعداد وقت و ضرورت کے ساتھ بڑھائی جائے گی۔


Online/Numainda Express October 08, 2015
افغان باشندوں کے لیے پاکستان اسپانسرز کا ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا۔ فوٹو : فائل

پاکستان نے سرحدی آمدورفت اور تجارت کے حوالے سے راہداری پاسز جاری کردیے۔

کسی بھی افغان باشندے کا بغیر راہداری پاس پاکستان میں داخلے کو ممنوع قرار دیدیا گیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔ گزشتہ روز پاکستان نے سرحدی آمدورفت اور تجارت کے حوالے سے طورخم بارڈر پر افغان باشندوں کو نئے راہداری پاسز جاری کر دیے۔

جس کے بعد کسی بھی غیرملکی کو بغیر راہداری پاس پاکستان میں داخلے پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ اس حوالے سے افغان باشندوں کے لیے پاکستان اسپانسرز کا ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا۔ ابتدائی طور پر ایک ہزار راہداری فارمز جاری کیے گئے ہیں جس کی تعداد آئندہ وقت اور ضرورت کے ساتھ بڑھائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں