ریلوے نے مالی سال201415 میں32ارب ریونیوحاصل کیا

پاکستان ریلویز کے انفرا اسٹرکچرکے پروگرام کے تحت لودھراں سے رائے ونڈ تک ڈبلنگ آف ٹریک کاکام مکمل ہوگیا


Syed Naveed Jamal October 09, 2015
پاکستان ریلویز کے انفرا اسٹرکچرکے پروگرام کے تحت لودھراں سے رائے ونڈ تک ڈبلنگ آف ٹریک کاکام مکمل ہوگیا:فوٹو: فائل

پاکستان ریلوے نے مالی سال 2014-15 میں مقررہ ٹارگٹ 28 ارب روپے سے 4 ارب زیادہ 32 ارب روپے کاریونیوحاصل کیاجس سے ریلویز کامالی خسارہ 2013-14 میں 32 ارب 50 کروڑ روپے سے کم ہوکررواںسال27 ارب 25 کروڑروپے رہ گیا ہے۔

پاکستان ریلویز نے مالی سال 2015-16کے لیے ریونیو ٹارگٹ38 ارب روپے مقرر کیا ہے۔ایکسپریس کو دستیاب پاکستان ریلویزکی رپورٹ کے مطابق ریلوے نے گزشتہ برسوں کی نسبت مالی خسارہ کم کر کے آمدنی کوبڑھایاہے، پاکستان ریلویز کے مختلف سیکشنوں پر کرایوںمیں کمی کے باعث گزشتہ برسوں میں مسافروں کی تعداد ایک کروڑ3 لاکھ ہوگئی، مسافر بردار ٹرینوں میںمسافروںکی سہولت کے لیے 40 نئی پاور وینز سسٹم میںشامل کی گئی ہیںجبکہ2015-16 میں 24 مزید پاور وینز کا اضافہ کیاجائے گا، پاکستان ریلویز کے انفرا اسٹرکچرکے پروگرام کے تحت لودھراں سے رائے ونڈ تک ڈبلنگ آف ٹریک کاکام مکمل ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں