2002ء کے انتخابات میںدھاندلی نہیں ہوئی حامدجاوید

دھاندلی ہوتی تومشرف کی حمایتی جماعت کامیاب ہوتی،ریٹائرڈجنرل کی ایکسپریس سے گفتگو


Malik Manzoor Ahmed October 22, 2012
دھاندلی ہوتی تومشرف کی حمایتی جماعت کامیاب ہوتی،ریٹائرڈجنرل کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

سابق صدرجنرل (ر) پرویزمشرف کے سابق چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر)حامد جاوید نے کہا ہے کہ 2002 کے عام انتخابات کوآزادانہ منصفانہ اورشفاف بنانے کیلیے ہرممکن اقدامات کیے گئے تھے۔

ان انتخابات میںدھاندلی کیلیے پیسے کے استعمال کی بابت اطلاعات درست نہیں، 2002ء کے انتخابات میںکوئی دھاندلی نہیںہوئی، 2002ء کے انتخابات کے انعقادسے ایک روزقبل سابق صدر پرویز مشرف نے مجھے چاروں گورنرزتک شفاف انتخابات کویقینی بنانے کیلیے آرڈرپہنچانے اوران پرمکمل عملدرآمدکرانے کی ہدایات دی تھیں۔

''ایکسپریس'' کے ساتھ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل(ر)حامدجاوید نے کہا کہ 2002ء کے انتخابات میںریاستی وسائل استعمال نہیں کیے گئے، اگردھاندلی کی گئی ہوتی توپھرمشرف اپنی حمایتی جماعت کوکامیاب کراتے مگرایسانہیں کیاگیا، انھوں نے استفسارکیاکہ اگردھاندلی کرائی گئی ہوتی اورپیسے کااستعمال ہوتاتومذہبی جماعتیںکیوں جیت گئیں۔ انھوں نے کہاکہ ووٹ خریدنے کے لیے پیسے کے استعمال کے الزامات میںکوئی وزن نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں