کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے 33800 کی حد بحال

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 71ارب 51 کروڑ 83 لاکھ 6 ہزار 426 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


این این آئی October 12, 2015
تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 71ارب 51 کروڑ 83 لاکھ 6 ہزار 426 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ISLAMABAD: سرمایہ کا روں کا اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد بحال ہونے اور نئی سرمایہ کاری کے سبب گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان غالب رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 9بالائی حدوں کے اضافے سے33800 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر دوبارہ بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 32900پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر 33800پوائنٹس کی بلندسطح پر بند ہوا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرما ئے میں 171ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمائے کا مجموعی حجم 72کھرب روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا۔ غیر ملکی سرمائے کے انخلا، حصص کی فروخت کے دباؤ، کشیدہ سیاسی صورتحال اور کرپٹ بروکرز کے خلاف نیب کی سخت تحقیقات جیسے عوامل کے سبب کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز مارکیٹ دباؤ کا شکارہوگئی تھی۔کے ایس سی 100 انڈیکس 184.79 پوائنٹس گھٹ گیا،تاہم عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے عالمی سطح پر حصص کی تجارت میں تیزی، اوپیک کی جانب سے خام تیل کی قیمتوں میں استحکام کی نئی حکمت عملی کی وجہ سے آئل سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے کے سبب کاروباری ہفتے کے بقیہ 4روز منگل تا جمعہ زبردست تیزی کا رحجان غالب رہا۔

ایس ای 100انڈیکس میں 873.45پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 32969.73پوائنٹس سے بڑھ کر 33843 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 754.16پوائنٹس کے اضافے سے 20383.82 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 23070.78پوائنٹس سے بڑھ کر 23673.77پوائنٹس پر جا پہنچا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1 کھرب 71ارب 51 کروڑ 83 لاکھ 6 ہزار 426 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ 24 کروڑ 89لاکھ 19ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو 13ارب روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین 13کروڑ24لاکھ77ہزار حصص رہا اور اس دن ٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدود دیکھی گئی۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1908 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 1002 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،798میں کمی اور 108کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں