ایران میں 10ماہ میں 800 افراد کو تختہ دار پرلٹکا دیا گیا

پھانسی کی سزا پانے والے 500 افراد منشیات جیسے دھندے میں ملوث پائے گئے تھے۔


این این آئی October 12, 2015
ایران میں سزائے موت پرعمل درآمد کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایران میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم کے مطابق گزشتہ 10 ماہ کے دوران اسلامی جمہوریہ میں 800 افراد کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔

ایران میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اپنے بیان میں ایرانی حکومت کے ہاتھوں سیاسی بنیادوں پر شہریوں کو دی جانے والی پھانسیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران سزائے موت پرعمل درآمد کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال جنوری سے8 اکتوبر تک 800 افراد کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم نے اپنی ویب سائیٹ پر پوسٹ کیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ پھانسی کی سزا پانے والے 500 افراد منشیات جیسے دھندے میں ملوث پائے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں