دوسروں سے محبت کی توقع رکھناایک سراب ہے ریکھا

محبت کی تشریح ہمیشہ کے لیے بدل چکی ہے اس لیے دوسروں کی محبت پر یقین نہیں رکھتی، ریکھا


Showbiz Desk October 13, 2015
محبت کی تشریح ہمیشہ کے لیے بدل چکی ہے اس لیے دوسروں کی محبت پر یقین نہیں رکھتی، ریکھا۔ فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا محبت پر یقین نہیں رکھتیں اور ان کا کہنا ہے کہ دوسروں سے اپنے لیے محبت کی توقع رکھنا محض ایک سراب ہے یہ بات انھوں نے اپنی سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

ریکھا کا کہناتھا ان کے نزدیک محبت کی تشریح ہمیشہ کے لیے بدل چکی ہے اس لیے وہ دوسروں کی محبت پر یقین نہیں رکھتیں، وہ سمجھتی ہیں کہ کسی دوسرے انسان سے محبت کی توقع رکھنا سراب سے زیادہ کچھ نہیں ۔ ریکھا نے کہا کہ جب اپنے آپ یعنی اپنی ذات میں اتنا کچھ دینے اور لینے کو موجود ہوتا ہے پھر کسی دوسرے سے وہ چیز چاہنے کی ہم توقع کیوں کرتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں