پہلے ہی کہہ دیا تھا عمران نتائج نہیں مانیں گے ایاز صادق

اپنے حلقے کے عوام اور کارکنوں کاتہہ دل سے شکرگزارہوں جنہوں نے مجھے دوبارہ منتخب کیا، ایاز صادق


این این آئی October 14, 2015
اپنے حلقے کے عوام اور کارکنوں کاتہہ دل سے شکرگزارہوں جنہوں نے مجھے دوبارہ منتخب کیا، ایاز صادق فوٹو : فائل

حلقہ این اے122 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردارایازصادق نے کہاہے کہ میں نے3 ہفتے قبل ہی کہہ دیاتھا کہ عمران خان نتائج کوتسلیم نہیں کرینگے، یہ دہرامعیار نہیں ہے کہ پی ٹی آئی کوپی پی147 سے کامیابی ملے تووہ ٹھیک ہے، این اے122 سے ہارگئے تودھاندلی ہوگئی۔

ہم نیعمران خان اورعلیم خان کواکٹھے شکست دینے کے ساتھ جماعت اسلامی، عوامی تحریک، عوامی مسلم لیگ سمیت ان کی حمایت کئی جماعتوں کوبھی شکست دی، مصروفیت کے باعث ضمنی انتخاب کے نتائج کاتفصیلی جائزہ نہیں لے سکا۔ منگل کو انھوں نے فیروزپورروڈپرواقع دفترمیں میڈیاسے گفتگومیں کہا کہ2002ء، 2008ء، 2013ء اور حالیہ انتخاب کے نتائج کاجائزہ لیکراپنی کمی کوتاہیاں دور کریں گے۔ اپنے حلقے کے عوام اور کارکنوں کاتہہ دل سے شکرگزارہوں جنہوں نے مجھے دوبارہ منتخب کیا، ضمنی انتخاب سے56 ہزارووٹوں کی دھاندلی کاالزام ختم ہوگیاہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان اورتحریک انصاف والے اگرمجھے دوست سمجھتے ہیں توپیغام دیناچاہتاہوں، اب اناچھوڑدیں اور پاکستان کی بات کریں، عمران خان سے گزارش ہے نوجوانوں کو وہ تربیت دیں جووہ اپنے بچوں کودیناچاہتے ہیں جس میں بڑوں کی عزت اوربچوں سے شفقت کرنا شامل ہے، عمران خان سخت زبان استعمال کرناچھوڑدیں، قائدین کے بارے میں نازیباالفاظ استعمال کرنامناسب نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں