اقتصادی راہداری کیلیے ریلوے انفرااسٹرکچر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

اشفاق خٹک پروجیکٹ ڈائریکٹر مقرر، پاکستانی، چینی ماہرین نے فزیبلٹی اسٹڈی شروع کر دی


جمیل مرزا October 14, 2015
اشفاق خٹک پروجیکٹ ڈائریکٹر مقرر، پاکستانی، چینی ماہرین نے فزیبلٹی اسٹڈی شروع کر دی فوٹو: فائل

KARACHI: پاک چین اقتصادی راہداری کے لیے پاکستان ریلوے کے موجودہ انفرااسٹرکچر کو اپ گریڈکرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کے لیے 3 رکنی کنسورشیم نے مجوزہ منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی شروع کردی، اس کنسورشیم میں چینی ماہرین کے علاوہ نیسپاک اور ریلوے کا ذیلی ادارہ پراکس بھی شامل ہے۔

فزیبلٹی اسٹڈی مکمل ہونے پر وزیر اعظم سے منصوبے کی حتمی منظوری لی جائے گی، وزیر اعظم کی طرف سے منظوری ملنے پراس منصوبے کا کنٹریکٹ انٹرنیشنل ٹینڈر کے ذریعے ایوارڈ کردیا جائے گا، اس منصوبے کے لیے پاکستان ریلوے کے سابق جنرل منیجراشفاق خٹک کو پروجیکٹ ڈائریکٹر مقررکیاگیا ہے۔

ریلوے انفرااسٹرکچر اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت کراچی تا پشاور ریلوے لائن اور تمام برجزکواس سطح پر اپ گریڈکیا جائے گا تاکہ ریلوے کی فریٹ ٹرینیں انتہائی تیزرفتاری کے ساتھ کم سے کم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں، ذارئع نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کی تکمیل سے پاکستان ریلوے میں ایک انقلاب آجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں