’’ہلہ گلہ ‘‘غلط وقت پر ریلیز ہونے سے ناکام ہوئیکامران اکبر

پہلی فلم تھی بہت سی خامیاں رہ گئیں،بہتر پلاننگ کرتے توصورتحال مختلف ہوسکتی تھی


نمرہ ملک October 16, 2015
عید الاضحیٰ پر ریلیز کی گئی تھی لیکن صرف دو ہفتہ سے زیادہ باکس آفس پر قدم نہ جما سکی۔ فوٹو : فائل

فلم ''ہلہ گلہ'' کے ہدایت کار کامران اکبر کا کہنا ہے کہ فلم کی ناکامیابی کی سب سے بڑی وجہ مناسب پروموشن نا ملنا اور غلط وقت پر ریلیز ہے،ڈسٹری بیوشن کلب نے معاملات کو صیح طرح نہیں سمجھا، اگر فلم کو پہلی مقررہ تاریخ 28 آگست کو ریلیز کردیا جاتا تو فلم مناسب بزنس کرپاتی۔

ان خیالات کاظہار انھوں نے ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ پہلی فلم تھی ہم سے بہت سی خامیاں رہ گئیں، اگر بہتر پلاننگ کرتے تو صورتحال مختلف ہوسکتی تھی، نئے چہروں کو لے کر ایک تجربہ کیا جس کی فلمی صنعت کو ضرورت ہے لیکن یہ تجربہ بری طرح ناکام رہا۔ واضح رہے فلم''ہلہ گلہ'' عید الاضحیٰ پر ریلیز کی گئی تھی لیکن صرف دو ہفتہ سے زیادہ باکس آفس پر قدم نہ جما سکی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ فلم کو سرکٹ کے سینماؤں میں لگانا چاہیے تھا نہ کہ شہری علاقوں کے ملٹی پلیکس سینما میں، یہ سرا سر غلط سوچ ہے بلکہ یہ سینما گھروں میں بھی تفریق کو فروغ دینے کے برابر ہے۔

اپنی نئی فلم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پہلی فلم کی ناکامی سے حوصلہ پست نہیں بلکہ مزید بلند ہوگیا ہے، نئی فلم کی کہانی پر کام شروع کردیا ہے، فلم کی کہانی رومانویت سے بھرپور ہوگی، فلم مکمل طور پر فیملی ڈرامہ ہوگا،جیسے بھارتی فلم ''کبھی خوشی کبھی غم'' جس میں رومانس ، موسیقی، فیملی ڈرامہ سب کچھ ہوگا، فلم کی شوٹنگ اگلے سال کے آغاز میں شروع کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں