سطح سمندر میں اضافے سے 400 امریکی شہروں کو خطرہ

بڑھتی ہوئی عالمی حدت پر قابو نہ پایا گیا تو یہ شہر دنیا کے نقشے سے مٹ جائیں گے، تحقیق


این این آئی October 17, 2015
نیوآرلینز، میامی،کیلی فورنیا، لوئی سینیا، نیویارک سمیت فلوریڈا کے کئی شہر وں کوخطرہ ہے فوٹو:فائل

ISLAMABAD: ایک نئی امریکی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیاہے کہ سمندر کی سطح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے امریکا کے 400سے زائد شہروں کو خطرہ ہے۔

یہ شہر بہت جلد دنیا کے نقشے سے غائب ہو سکتے ہیں۔ نیشنل اکیڈمی آف سائنس جنرل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں سائنس دانوں نے پیش گوئی کی ہے کہ اگربڑھتی ہوئی عالمی حدت اور کاربن کے اخراج پرقابو پانے کے اقدام نہ کیے گئے اور 2050 تک مغربی انٹارکٹیکا کی برف پگھل گئی تو20 ملین آبادی کے 414 امریکی شہرسمندرمیں ڈوب جائیں گے۔

تحقیق کے مطابق امریکی شہر نیوآرلینز اور میامی خطرے کے دائرے میںداخل ہو چکے ہیں جبکہ ریاست کیلی فورنیا، لوئی سینیا اور نیویارک سمیت فلوریڈا کے کئی شہر اس خطرے کی زد میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں