دوپٹہ وقار پاکیزگی اور تقدس کی علامت

خواتین کا سر ڈھکنا ہماری تہذیب کی ایک روشن روایت ہے


Musa Raza October 18, 2015
خواتین کا سر ڈھکنا ہماری تہذیب کی ایک روشن روایت ہے،ماڈل:حمیرا / فوٹو : ایکسپریس

ہمارے ہاں صنف نازک کے لیے دوپٹہ وقار، پاکیزگی اور تقدس کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

یہ ہماری سماجی اور مذہبی اقدار کا ایک لازمی جزو بھی ہے۔ اسے ہمارے ہاں ہر عمر کی خواتین کے لباس کا بنیادی حصہ سمجھا ہے۔ لڑکیاں ہر نیا فیشن اپناتی ہیں، لیکن دوپٹے کو فقط فیشن کے طور پر نہیں اوڑھتیں ، بلکہ تہذیبی شناخت اور اقدار کا مضبوط حوالہ بھی مانتی ہیں۔ یہ ان کے نزدیک پاکیزگی اور تقدس کا نشان ہے۔



خواتین کا سر ڈھکنا ہماری تہذیب کی ایک روشن روایت ہے، جسے اپناتے ہوئے خواتین فخر محسوس کرتی ہے۔تقریبات میں خصوصاً شادی بیاہ کے موقعوں پر دوپٹے کے رنگ اور بناوٹ پر بہت توجہ دی جاتی ہے۔ ہمارے ہاں اکثر دوپٹے گوٹے کناری اور شیشوں سے سجے ہوتے ہیں۔

کبھی انہیں رنگا جاتا ہے، تو کہیں یہ دوپٹے ستاروں اور موتیوں کے کام سے بھرے ہوتے ہیں۔ شرم و حیا اور مشرقیت کی یہ علامت مختلف رنگوں اور طریقوں میں ڈھل کر چہرے کو معصومیت اور تقدس ہی عطا نہیں کرتی بلکہ شکصیت کو نکھار بھی دیتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں