اداکاری چھوڑ کر سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں اجے دیوگن

سیاست میں قدم رکھنے کاکوئی ارادہ نہیں ہے ، اجے دیوگن


Showbiz Desk October 21, 2015
سیاست میں قدم رکھنے کاکوئی ارادہ نہیں ہے ، اجے دیوگن فوٹو:فائل

KARACHI: بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ ان کا فی الحال ان کا اداکاری چھوڑ کر سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔یہ بات انھوں نے ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ان کا سیاست میں قدم رکھنے کاکوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی انھوں نے اس بارے میں کبھی سوچا ہے ۔

اجے دیوگن نے مزید کہا کہ وہ فلم انڈسٹری میں مختلف قسم کے کردار نبھا چکے ہیں اورکردار کوئی بھی ہو اس کے لیے سخت محنت کرنا پڑتی ہے ۔واضح رہے چند روز قبل اداکار بہار میں ایک ریلی سے خطاب کرنے کے لیے گئے تھے جہاں وہ ہجوم کے بے قابو ہونے پر واپس لوٹ آئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار چونکہ عوام کے ساتھ خطاب کرنے کے لیے مقررہ وقت پر نہیں پہنچ پائے تھے۔ لہٰذا تاخیر سے پہنچنے پر عوام کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا تھا ، اس واقع میں کئی افراد زخمی ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیں اداکار پر عوام کی طرف سے جوتے بھی پھینکے جانے کی اطلاعات آئیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں