کینیڈااپوزیشن لبرل پارٹی کی فتح2 پاکستانی خواتین بھی منتخب

لبرل پارٹی نے184 سیٹیں جیت کر اکثریت لے لی، سلمیٰ اور اقرا بھی اسی پارٹی کی امیدوار تھیں


Net News October 21, 2015
لبرل پارٹی نے184 سیٹیں جیت کر اکثریت لے لی، سلمیٰ اور اقرا بھی اسی پارٹی کی امیدوار تھیں فوٹو : فائل

کینیڈا میں حزب اختلاف کی جماعت لبرل پارٹی نے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے کنزرویٹو پارٹی کی نو سالہ حکمرانی کا خاتمہ کر دیا جبکہ لبرل پارٹی کی پاکستانی نژاد دو خواتین امیدوار بھی جیت گئیں۔

جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں لبرل پارٹی انتخابی مہم کے دوران تیسرے نمبر پر تھی لیکن الیکشن میں وہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ جسٹن ٹروڈو نے جو کینیڈا کے آنجہانی وزیر اعظم پیئیر ٹروڈو کے بیٹے ہیں، کہا کہ کینیڈا کے لوگوں نے اصلی تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے۔ دوسری جانب صاحبِ اقتدار کنزرویٹو جماعت کے وزیر اعظم سٹیون ہارپر نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے اور ان کی پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ جماعت کی سربراہی چھوڑ دیں گے۔

پولنگ ختم ہونے کے بعد بات کرتے ہوئے سٹیون ہارپر کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی ٹورڈو کو مبارک باد دے چکے ہیں اور 'کنزرویٹو پارٹی بغیر ہچکچاہٹ کے نتائج کو تسلیم کرے گی۔

انتخابی نتائج کے مطابق لبرل پارٹی 338 ارکان کے ایوان میں سے 184 نشستیں جیت رہی ہے اور اس طرح اسے پارلیمان میں اکثریت کے لیے درکار نشستوں سے 14 نشستیں زیادہ ملیں گی۔کینیڈا کی پارلیمانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ تیسرے نمبر کی جماعت اگلے الیکشن میں برسرِ اقتدار آئے گی۔ آئی این پی کے مطابق جسٹن ترودو اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔ لبرل پارٹی کی پاکستانی نژاد دونوں خواتین سلمیٰ زاہد اور اقرا خالد امیدوار جیت گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں