سائنسدانوں نے پیزا پسند کرنے کی وجہ تلاش کرلی

ہضم ہونے کے عمل میں یہ جْزو کاسمواورفن خارج کرتا ہے جوانسان کو پنیر کھانے کا عادی بناتاہے،سائنسدان


Net News October 28, 2015
ہضم ہونے کے عمل میں یہ جْزو کاسمواورفن خارج کرتا ہے جوانسان کو پنیر کھانے کا عادی بناتاہے،سائنسدان:فوٹو : فائل

سائنسدانوں نے اس کی انتہائی حیران کن اور دلچسپ وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیزا میں پنیر کا استعمال کیا جاتا ہے اور جو لوگ باقاعدگی سے پنیر کھانے لگتے ہیں، وہ پیزا کے شوقین ہوجاتے ہیں اور بار بار اسے کھانے لگتے ہیں۔

یونیورسٹی آف مشی گن کی تحقیق کے مطابق لوگ پیزا میں موجود پنیرکے عادی ہوجاتے ہیں اور اس لیے وہ بار بارپیزا کھاناچاہتے ہیں۔تحقیق میں 500 طالبعلموں کوان کی کھانے کی عادات اور لسٹ کے بارے میں پوچھااور حیران کن طور پر پیزا اس فہرست میں سب سے اوپر تھا۔یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایسے کھانے جنھیں زیادہ پروسیس کیا جاتا ہے لوگ انھیں کھانے کے زیادہ عادی ہوجاتے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ لوگ 'چیز 'کھانے کے بہت زیادہ عادی ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ اس میں ایک جز و کیسائن ہے جو کہ دودھ کی مصنوعات میں پایا جاتا ہے۔ہضم ہونے کے عمل میں یہ جْزو کاسمواورفن خارج کرتا ہے جوانسان کو پنیر کھانے کا عادی بناتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں