شاہ محمود قریشی دل کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ڈاکٹروں نے آرام کامشورہ دیدیا

طویل چیک اپ بعد ڈاکٹرز نے شاہ محمودقریشی کو آرام کا مشورہ دیا ہے


این این آئی October 28, 2015
پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی گزشتہ ایک ماہ سے پارٹی سرگرمیوں سے بھی دور ہیں۔:فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی دل کی تکلیف کے مبتلا ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی کا ڈھائی گھنٹے طویل چیک اپ ہوااور 2 مرتبہ ای سی جی بھی کروائی گئی۔ طویل چیک اپ بعد ڈاکٹرز نے شاہ محمودقریشی کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح ر ہے کہ پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی گزشتہ ایک ماہ سے پارٹی سرگرمیوں سے بھی دور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں