بھارتی سیاستدان ششی تھرورنے عبدالستار ایدھی کوبجرنگی بھائی جان کا لقب دے دیا

ششی تھرورنے عبدالستار ایدھی کو گیتا کا خیال رکھنے، بحفاظت بھارت پہنچانے پر شکریہ کہا


این این آئی October 28, 2015
ششی تھرورنے عبدالستار ایدھی کو گیتا کا خیال رکھنے، بحفاظت بھارت پہنچانے پر شکریہ کہا:فوٹو : فائل

بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے گیتا کا خیال رکھنے پر عبدالستار ایدھی کا شکریہ ادا کیا ہے اور انہیں بجرنگی بھائی جان کا لقب دے دیا۔

ششی تھرورنے عبدالستار ایدھی کو گیتا کا خیال رکھنے، بحفاظت بھارت پہنچانے اور ان تمام مراحل کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے پر بجرنگی بھائی جان قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان بھی خطروں سے کھیل کر ایک بچی کو پاکستان پہنچاتے ہیں۔

واضح رہے کہ سماعت اور قوت گویائی سے محروم گیتا تقریبا 13 برس قبل غلطی سے پاکستان میں داخل ہو گئی تھی اور اس کے بعد اسے ایدھی ہوم منتقل کردیا گیا تھا جہاں اس کی پرورش کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں